نازیبا سلوک پر مس انگلینڈ بھارت میں ہونیوالا ’مس ورلڈ مقابلہ‘ چھوڑ کر چلی گئیں۔

مس انگلینڈ 2024 کی علیحدگی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) مس انگلینڈ 2024 مِلا میگی نے بھارت میں ہونے والے مس ورلڈ مقابلے سے اچانک علیحدگی اختیار کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

الزامات اور تنازعہ

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق مِلا میگی نے مقابلے کے منتظمین پر الزام لگایا کہ انہوں نے انہیں ’پرفارمنگ منکی‘ کی طرح پیش کیا اور تقریب کے دوران انہیں ایسا محسوس کروایا گیا جیسے وہ ’جسم فروش‘ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر پیٹرول مہنگا نہ کرتے تو پھر آئی ایم ایف کو ہمارے ساتھ مسئلہ ہو جاتا: وزیر پیٹرولیم

یہ پہلا موقع

خیال رہے کہ یہ مس ورلڈ مقابلے کی 74 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ جب کسی مس انگلینڈ نے مقابلے کے دوران اس سے علیحدگی اختیار کی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ایرانی وزیر خارجہ کمال خرازی کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی

تشہیری تقریب کی تفصیلات

مِلا میگی نے بتایا کہ 7 مئی کو بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک تشہیری تقریب کے دوران ان سے کہا گیا کہ وہ شو کی مالی معاونت کرنے والے کاروباری افراد کے شکریے کے طور پر ان کے ساتھ بیٹھیں اور انہیں خوش رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی

ذاتی احساسات

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگا جیسے ہمیں لوگوں کی خوشنودی کے لیے استعمال کیا جارہا ہو، میں مس ورلڈ میں اس لیے نہیں آئی کہ کسی کی تفریح کا ذریعہ بنوں یہ مقابلہ اپنے ہی دعوؤں سے انحراف کررہا ہے، انہوں نے مجھے ایک جسم فروش جیسا محسوس کروایا‘۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ای چالان سسٹم کا افتتاح

سماجی مقاصد پر گفتگو

انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے تقریب میں موجود افراد سے اپنے سماجی مقاصد پر بات کرنی چاہی تو انہوں نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں غیرت کے نام پر باپ نے ڈنڈوں کے وار سے بیٹی کو قتل کردیا

مقابلہ چھوڑنے کا فیصلہ

مِلا میگی 16 مئی کو مقابلہ چھوڑ کر برطانیہ واپس چلی گئیں اور اب ان کی جگہ رنر اپ مس انگلینڈ اور موجودہ مس لیورپول شارلٹ گرانٹ مقابلے میں حصہ لیں گی.

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 2 مزدور مبینہ طور پر زہریلے دہی بھلے کھانے سے جاں بحق

تنقید اور وضاحتیں

مس انگلینڈ کی ڈائریکٹر اینجی بیسلے نے مِلا میگی کی واپسی کو ’ذاتی وجوہات‘ پر مبنی قرار دیا۔ دوسری جانب مس ورلڈ مقابلوں کی سی ای او جولیا مورلی نے ملا میگی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملا میگی نے اپنی والدہ کی خراب صحت کے باعث مقابلے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی۔

مس ورلڈ 2025 کا انعقاد

خیال رہے کہ بھارتی شہر حیدرآباد میں مس ورلڈ 2025 مقابلے جاری ہیں جبکہ مقابلے کا گرینڈ فائنل 31 مئی کو ہوگا۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...