سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی” بھارتی وزیراعظم مودی پاکستانی عوام کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے، ویڈیو وائرل
مودی کی دھمکیاں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی مسلح افواج سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی عوام کو دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔ اس کی انٹرنیٹ پر شدید مذمت کی جارہی ہے جبکہ انتخابی جلسے میں موجود شرکاء اپنے ملک کے وزیراعظم کے احمقانہ بیانات پر نعرہ بازی کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق
وائرل ویڈیو
انٹرنیٹ پر ایک جلسے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نریندرا مودی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "پاکستان کو دہشتگردی کی بیماری سے چھٹکارے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، پاکستان کے نوجوان کو آگے آنا ہوگا، سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔۔۔"۔ اس کے بعد سامنے بیٹھے ہجوم کی نعرہ بازی کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا وفد بنگلہ دیش کو بھارت میں کھیلنے پر راضی کرنے کیلئے ڈھاکہ پہنچ گیا
حقائق اور الزامات
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان پوری دنیا کے سامنے ثبوت پیش کرچکے ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں ملوث اور اس کا سپانسر ہے۔ جبکہ کینیڈا اور امریکہ میں سکھ رہنماؤں کے قتل یا قتل کی سازش دنیا دیکھ چکی ہے لیکن الٹا چور کوتوال کے ڈانٹے کے مصداق بھارتی وزیراعظم نے الزام پاکستان پر لگانے کی بھونڈی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: ادھورا خواب
حامد میر کا بیان
No doubt that @narendramodi lacks the qualities of a statesman. He is arrogant & uncivilised. He is directly threatening the Pakistani public. He now realized that unity of Pakistan and especially the young Pakistanis are the biggest hurdle for his ulterior designs. pic.twitter.com/1n5yg23BDy
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) May 26, 2025
نریندرا مودی کی سیاست
سینئر صحافی حامد میر نے لکھا کہ "اس میں کوئی شک نہیں کہ نریندرا مودی میں ایک سیاستدان کی خوبیوں کی کمی ہے، وہ متکبر اور غیر مہذب ہے۔ اب پاکستانی عوام کو براہ راست دھمکیاں دے رہا ہے۔ اب اسے احساس ہوچکا کہ پاکستان کا اتحاد اور خاص طور پر نوجوان پاکستانی اس کے اوچھے عزائم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں"۔








