پنجاب حکومت کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے 10گنا بڑھانے کا فیصلہ

جرمانوں میں اضافہ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں 10 گنا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کم عمر ڈرائیونگ پر والد ذمہ دار ہوں گے، اور مقدمہ درج ہوگا۔ خطرناک ڈرائیونگ اور اوورلوڈنگ پر گاڑی بند کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ پاک بھارت جنگ بندی کیلئے کیوں متحرک ہوئی؟
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ٹریفک قوانین اور حادثات سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں 10 گنا اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کسی ملک کو پاکستان کی سرحدوں یا خود مختاری کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دیگا
دیگر اہم فیصلے
کم عمر ڈرائیونگ پر والد کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا جبکہ مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ مزید برآں، خطرناک ڈرائیونگ اور اوورلوڈنگ کی وجہ سے گاڑی بند کی جائے گی۔ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کا بیان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس کے دوران کہا کہ ٹریفک نظام میں بہتری نظر نہیں آرہی، اس لیے ٹھوس اور پائیدار اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے لاہور کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لینے کا بھی عزم ظاہر کیا۔