تھرپارکر : گرمی کی شدت سے مزید 12 مور ہلاک

تھرپارکر میں گرمی کی شدت
تھرپارکر (ڈیلی پاکستان آن لائن): تھرپارکر میں گرمی کی شدت کے باعث مزید 12 مور ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کیے جانے کے بعد دریائے جہلم اور نیلم کی کیا صورتحال ہے؟
علاقہ مکینوں کی شہادت
نجی ٹی وی جیونیوز نے علاقے کے مکینوں کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت تھرپارکر میں شدید گرمی پڑ رہی ہے، جس کی وجہ سے مور ہلاک ہو رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق، مور نگرپارکر کے دیہات اجروئی، مگھن ساند، نیباڑو اور بھراو میں ہلاک ہوئے ہیں۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے گزشتہ 8 دنوں میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 112 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عقیل، مزمل، شعیب خواجہ افتخار میموریل ٹینس سیمی فائنلز میں پہنچ گئے
سرکاری ہدایات
ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری نے بتایا کہ تحصیل مٹھی کے 4 دیہات میں ان کی ٹیم نے وزٹ کیا ہے۔ انہوں نے مقامی لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موروں کو پانی میں پاو¿ڈر نما ادویات دیں۔
بیماری کی وجوہات
ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری نے مزید کہا کہ مور پانی کی کمی اور گرمی کی شدت کی وجہ سے بیمار پڑ جاتے ہیں۔ ہماری ٹیم محکمہ وائلڈ لائف کی ہدایات کے مطابق فیلڈ میں کام کر رہی ہے۔