بانی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے، انصاف کریں، جلد فیصلے دیں: پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کی قیادت کا موقف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے کہا ہے کہ بانی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، انصاف کریں اور جلد فیصلے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے، انصاف بغیر کسی فیور کے ملنا چاہئے۔ نواز شریف کو ایک کیس میں 70، دوسرے میں 91 دن بعد ضمانت ملی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کو اتنے عرصے بعد بھی ضمانت نہیں ملی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے زیادہ سست الوجود قوم مصری ہیں، یہ پہلا عرب ملک تھا جہاں دوپہر کو باقاعدہ قیلولہ کیلئے سرکاری طور پر تین چار گھنٹے کا وقفہ دیا جاتا

کیس کی صورتحال

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس کازلسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے، اور بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا کیس 5 جون کو سنا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جانب سے اروناچل پردیش سے متعلق رپورٹس پر چین کی حمایت

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، اور قانون کو اپنی لونڈی بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے آئین و قانون سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل نوٹس، فیصل آباد میں طالبعلم کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

قومی جنگ کی حمایت

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی قوم اور ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہا ہے، اور عدلیہ سے درخواست کی کہ انصاف کریں اور جلد فیصلے کریں۔ ہماری تحریک جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، اور 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف رہے ہیں۔

علیمہ خان کی باتیں

پریس کانفرنس میں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ ہم عدالتوں کی مجبوری سمجھتے ہیں، اور بیرسٹر گوہر سے پوچھا اگر ان کے پاس کوئی خوشخبری ہے تو ہمیں بھی بتا دیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...