بھارتی جارحیت بے نقاب:آئی ایس پی آر نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کرکے حقیقت عیاں کر دی
			بھارتی جارحیت کا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آپریشن سندور میں بھارتی جارحیت بے نقاب ہوگئی، آئی ایس پی آر نے بروقت اور ذمہ داری سے ناقابلِ تردید شواہد پیش کرکے دنیا کے سامنے حقیقت عیاں کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
بیانیے کی حقیقت
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی میڈیا نے نام نہاد آپریشن سندور کے دوران مودی کے جھوٹ پر مبنی خبریں اور گمراہ کن مواد پھیلایا۔ گودی میڈیا نے علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا کر عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید کمزور کر دیا۔ این ڈی ٹی وی، نیوز 18 اور دیگر کئی گودی میڈیا چینلز نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں ہائیکورٹس ججز کی سنیارٹی لسٹ ایک ہی ہے؛ سپریم کورٹ نے ججز تبادلہ کیس میں سنجیدہ سوالات اٹھا دیے
جھوٹے دعوے اور بین الاقوامی ردعمل
بھارتی چینلز نے جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے پاکستان کے ایف 16 اور دو F7 طیارے مار گرائے اور پاکستانی پائلٹ کو بھی گرفتار کیا، یہ سرخیاں پرائم ٹائم میں چلیں اور سٹوڈیوز میں موضوع بحث بنی رہیں۔ بین الاقوامی میڈیا بشمول رائٹرز سمیت، فیکٹ چیک اداروں نے بھارتی میڈیا کے دعوو¿ں کو جھوٹا ثابت کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دمشق: بنو امیہ کا قدیم دارالخلافہ جو کئی خلفا اور بادشاہوں کی عروج و زوال کا شاهد رہا
گودی میڈیا کی پالیسیاں
بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کر کے ڈیپ فیک ویڈیوز بھی بنائی گئیں، جس میں یہ تاثر دیا گیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر طیاروں اور پاکستان کے نقصانات سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیوز سراسر جھوٹ پر مبنی تھیں جس کو بین الاقوامی میڈیا نے فیکٹ چیک کر کے مودی کے جھوٹ کا پردہ فاش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر بحری امور کا میری ٹائم ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا اعلان
سنسنی خیز افواہیں
ذرائع کے مطابق گودی میڈیا کی جانب سے حقیقت، افسانہ اور ڈرامے کی لکیر مکمل طور پر مٹ چکی ہے۔ ایک سنسنی خیز افواہ یہ بھی اڑائی گئی کہ پاکستان کے جوہری ذخائر پر میزائل حملہ کیا گیا، مگر یہ افواہ بھی تھوڑی دیر بعد دم توڑ گئی۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے مودی کے جھوٹے بیانیے کو زمین بوس کرتے ہوئے گودی میڈیا کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں نامزد چیف جسٹس سے نہیں، آئینی ترمیم کی منظوری کے طریقہ کار سے مسئلہ ہے، علی محمد خان
پاکستان کا جواب
بھارتی بحریہ نے کراچی بندرگاہ کو تباہ کرنے کا بھی ڈرامہ کیا، مگر نہ اسکی سیٹلائٹ تصویر فراہم کی اور نہ کوئی بین الاقوامی تصدیق کی یا ثبوت پیش کیا۔ بھارتی میڈیا نے شور مچایا جو قوم پرستی کو ہوا دینے کے لئے پیدا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فرعونوں کے مقبرے ملنا عام بات لیکن اب مصر سے ہزاروں سال پرانے ایسے مقابر دریافت کہ دنیا حیران رہ گئی
سیاسی ماہرین کا ردعمل
سیاسی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے اپنی حکومت کو انٹیلی جنس کی سنگین ناکامی اور حفاظتی خامیوں پر جواب دہ ٹھہرانے کے بجائے جھوٹ کا ساتھ دیا۔ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو ریاستی پروپیگنڈا بنا کر پیش کیا گیا اور گودی میڈیا نے عوام کو بدلے کے مطالبے پر اکسایا۔
یہ بھی پڑھیں: ہاتھوں پر زخم اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد: کراچی پولیس نے ایک ہی گھر کی چار خواتین کے قاتل تک کیسے پہنچائی؟
آئی ایس پی آر کا موقف
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی جنگی جنون کے جواب میں پاکستان نے پیشہ ورانہ سنجیدگی اور حکمت کے ساتھ جواب دیا۔ پاکستان کے صاف شفاف تحقیقات کے مطالبے کو بھی مودی کی جانب سے مسترد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار
پریس بریفنگ اور شواہد
ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سینئر حکام کے ساتھ بروقت تفصیلی پریس بریفنگ دیتے رہے۔ پریس بریفنگ میں ریڈار لاگز، سیٹلائٹ تصاویر، پروازوں کا ڈیٹا اور جسمانی شواہد بھی پیش کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عبیرہ ضیاء کی اپنے والد کے ہمراہ پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت سے ملاقات، ماحولیاتی چیلنجز پر تبادلہ خیال
موئثر اور ذمہ دار جواب
پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا جبکہ اپنی تیاری سے منہ توڑ جواب دیا، بھارتی جھوٹے دعوؤں کو آئی ایس پی آر نے ٹھوس شواہد سے مسترد کیا۔ آئی ایس پی آر نے بین الاقوامی میڈیا کو مبینہ حملے کی جگہوں تک رسائی بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کیلئے 15 ارب سے زائد کی گرانٹ منظور
پاکستان کی عالمی برادری کے لیے پیشکش
پہلگام واقعے کے بعد آئی ایس پی آر نے بریفنگ میں واضح پیغام دیا تھا کہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور دفاع کریں گے۔ اگر کوئی خلاف ورزی ہوئی یا پاکستان پر جارحیت کی گئی تو ہمارا ردعمل یقینی، فوری اور تباہ کن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کے بھاؤ میں بڑا اضافہ
اجتماعی ذمہ داری
سیاسی ماہرین کے مطابق پاکستان نے صرف اپنے عوام نہیں بلکہ عالمی برادری کو بھی ٹھوس ثبوت پیش کئے۔ پاکستان کا بین الاقوامی مبصرین کو خوش آمدید کہنا اور تیسرے فریق کو تحقیقات کی دعوت دینا ایک سنجیدہ اور ذمہ دار قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا نے پہلی بار سائبر خطرے کے مخالفوں کی فہرست میں بھارت کا نام شامل کرلیا
فیک نیوز کا اثر
دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ آج کے ہائبرڈ وار فیئر کے دور میں فیک نیوز ایک ہتھیار بن چکی ہیں۔ جھوٹے نظریاتی بیانیے اصل حقائق کو مسخ کر سکتے ہیں اور فیصلے دھندلے کر سکتے ہیں جو بھارت نے کیا۔
پاکستان کی حکمت عملی
دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان نے بہترین حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ انداز میں سچائی کو اجاگر کیا۔ بین الاقوامی مبصرین نے پاکستان کے معلوماتی نظم و ضبط اور ذمہ دارانہ موقف کی تعریف کی۔
				







