اخلاق اور جدت کیساتھ مارکیٹنگ کو پاکستان کی ترقی کا ذریعہ بنائیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جدید دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، برانڈنگ نہ صرف کاروباری ترقی کا مؤثر ذریعہ ہے بلکہ قومی ترقی کا ستون بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شبیر جان کی اہلیہ نے دوسری شادی کی دلچسپ کہانی شیئر کردی
مارکیٹنگ کی اہمیت
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ورلڈ مارکیٹنگ ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ماہرینِ مارکیٹنگ، اداروں، طلباء و طالبات اور مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ مارکیٹنگ محض مصنوعات کے فروغ کا عمل نہیں بلکہ ایک مکمل سائنس ہے جو کاروبار کو وسعت اور معیشت کو مستحکم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کی طرف سے معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی،راجہ پرویز اشرف بول پڑے
نوجوانوں کی تربیت
پنجاب حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور جدید برانڈنگ کی تربیت دے کر عالمی منڈیوں سے جوڑ رہی ہے۔
آگے کی راہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ علم، اخلاق اور جدت کے ساتھ مارکیٹنگ کو پاکستان کی ترقی کا ذریعہ بنائیں گے۔








