آپ کا آج (بدھ) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کافی دنوں سے آزمائشی سی صورتحال کا شکار ہیں۔ اسی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا ہے کل زحل اس سے نکلے گا تو حالات میں خاطر خواہ بہتری کا عمل شروع ہو جائے گا انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: میرے ہاتھ کی ہتھیلیاں پسینے سے تر تھیں، مصنوعی مسکراہٹ سے اسے ٹال دیا، کیا بتاتا اگر میرے بس میں ہوتا تو اسی وقت جہاز سے اتر کر بھاگ جاتا۔
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
خود کو بے بس محسوس نہ کریں اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ آپ کو صرف دل کو قابو میں رکھنا ہے اور ہر طرح کے ناجائز کام سے دور رہنا ہے۔ آج شام تک ہی کچھ بہتری مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کی موثر کارروائی، بھارتی چوکیاں تباہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن افراد نے اپنے آپ کو جکڑن یا بندش میں مبتلا کر رکھا ہے وہ فوری طور پر آج صدقہ دیں دو بھوکوں کو کھانا کھلا دیں اور خطرناک راستے سے واپس آجائیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کے روزگار کا خانہ بحکم اللہ بہتر ہو رہا ہے کافی دنوں سے جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے تھے اُس میں ناکامی ملتی تھی۔ اب غیر متوقع فائدہ اٹھانے کے لئے بالکل تیار ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: اشتہاری مجرم کی جگہ میٹرک کا امتحان دینے والا گرفتار
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
توبہ کریں اپنے معاملات کو لے کر آپکو معلوم ہے کہ آپ کس جگہ غلط ہیں جب تک اپنی اصلاح نہیں کریں گے کامیابی بھی نہیں ملے گی۔ آج صورتحال پھر مشکل دکھائی دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
لوگوں کی باتوں میں آکر اپنا نقصان نہ کر لینا۔ بار بار مشورہ ہے کہ اپنی عزت و وقار کا خیال رکھیں اور کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں جس میں تھوڑا سا بھی رسک موجود ہو۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے پر صدر ٹرمپ کا بیان آ گیا، کیا مطالبہ کر دیا؟ جانیے
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ستاروں کی چال پھر بدلنے لگی ہے۔ دو تین یوم میں اپنا سفر مکمل کر لے گی اور پھر صورتحال میں واضح بہتری کا عمل شروع ہو جائے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے پریشان تھے وہ اب آزاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں میں فیض حمید سرفہرست تھے: خواجہ آصف
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے دماغ پر ضرورت سے زیادہ بوجھ سوار مت کریں اس وقت ایسا کرنا خود کو کسی بیماری میں مبتلا کرنا ہے۔ کوئی خطرہ نہیں ہے کوئی نقصان نہیں ہو گا بالکل بے فکر ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صبر ہی آپ کو پھل دے گا اور اب کافی دنوں سے جو تکلیفیں اور مشکلات برداشت کر رہے ہیں وہ جلد ختم ہونے والی ہیں۔ سمجھ لیں کہ اب خاتمے کا سفر شروع ہو گیا ہے اللہ بہتر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سراب سائے
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
یا کریم ُ یا سلام ُ یا مومن ُ یا اللہ ُ کا ورد دن میں 500 بار ضرور کریں تاکہ جس رجعت کا شکار ہیں اُس سے نکلنے میں مدد ملے۔ سختی کے دن میں انشاءاللہ جلد دور ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہر حال ہر قیمت پر آپ کی تعریف کی جائے تو پھر کوئی بھی شخص آپ کے ساتھ سچی اور ایماندارانہ تعلق داری قائم نہیں کر سکتا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنا صدقہ دیں آپ نامعلوم سی جکڑن کا شکار ہیں۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں کچھ بھی حاصل نہیں ہو رہا۔ اب حالات بدلنے کے لئے اپنے دل کو بدلنا بھی بے حد ضروری ہو گیا ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
روحانی طور پر اس قدر کمزور ہو چکے ہیں کہ کسی وقت بھی کسی چیز کا حیلہ ہو رکتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے نماز کو پکڑیں اور یا حیی ُ یا قیوم کا ورد فوری شروع کر دیں تو بہتر ہے۔