سعودی حکومت کے خلاف تنقیدی پوسٹ پر معروف ایرانی عالم گرفتار

غلام رضا قاسمیان کی گرفتاری
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی
گرفتاری کی وجوہات
جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی عالم کو سعودی حکومت کے خلاف تنقیدی پوسٹ پر گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی چھت……اپنا گھر، 15 دن میں مکانوں کی تعمیر شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز خود معائنہ کرنے پہنچ گئیں
حج کے دوران گرفتاری
ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت سستا، قیمت 500روپے سے بھی نیچے آ گئی
ایرانی عدلیہ کا رد عمل
ایرانی عدلیہ نے عالم کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایرانی عالم کی گرفتاری غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا
سعودی وزارت اطلاعات کا خاموشی
خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت اطلاعات نے خبر پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا بیان
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی عالم کی گرفتاری پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اتحاد کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ خصوصاً حج کے مقدس موقع پر ایسی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، برادر ملک سعودی عرب سے بڑھتے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔