بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے محمد یونس اور فوج کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کردی
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا بیان
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور فوج کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیسے ہی اصل امتحان آتا ہے، گنڈا پور میدان چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے:عظمیٰ بخاری
بھارتی میڈیا کے خلاف الزامات
جیو نیوز کے مطابق عبوری حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا مستقل غلط اور گمراہ کُن خبریں پھیلا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار بیدل مسرور کے گھر چوری، FIR درج کرانے گئے تو چور نے باقی رقم بھی لوٹ لی
جعلی خبروں کا ردعمل
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جعلی خبروں کی بھارتی مہم سوشل میڈیا پر چلائی جا رہی ہے۔ عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پر جعلی خبریں کسی مستند ثبوت یا تصديق کے بغیر نامعلوم ذرائع سے نشر کی جا رہی ہیں۔
فوجی سربراہ کے خلاف الزامات
جعلی خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وقارالزماں چیف ایڈوائزر محمد یونس کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں اور آرمی چیف بنگلہ دیش میں ایمرجنسی لگا کر عبوری حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔








