جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ، 23 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملہ
وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے کا وزیراعظم نریندر مودی اور پہلگام واقعہ سے متعلق بڑا دعویٰ
واقعے کی تفصیلات
روز نامہ امت کے مطابق، مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ کواڈ کاپٹر سے دھماکا خیز مواد گرنے کا یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کی مرکزی شاہراہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب مقامی افراد والی بال کا میچ کھیل رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کانپتے ہاتھوں اور لڑکھڑاتی آواز کے ساتھ ونود کامبلی اور ان کے بچپن کے دوست سچن تندولکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیوں ہوئی؟
عینی شاہدین کے بیانات
شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈرون جیسی چیز کو فضا میں اُڑتے دیکھا اور اس کے بعد دھماکا ہوا۔ دھماکے کے مقامات کے قریب کچھ دکانیں اور والی بال کا گراو¿نڈ موجود ہے۔
ہسپتال میں زخمیوں کی حالت
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق اس واقعے میں مجموعی طور پر 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہسپتال کے مطابق، چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے دو کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بہت سے زخمیوں کو ڈسچارج کر دیا گیا، تاہم اس وقت 5 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔