کراچی: سفاک شخص کا اپنی 2 کم عمر سوتیلی بیٹیوں پر بدترین تشدد
سفاک والد کی دو سوتیلی بیٹیوں پر تشدد
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ایک سفاک شخص نے اپنی دو کم عمر سوتیلی بیٹیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں ضلع ایجوکیشن آفیسر سمیت 4 افراد اغوا
تفصیلات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی، شاہنواز بھٹو کالونی میں ایک شخص نے اپنی دو کم عمر بہنوں (سوتیلی بیٹیوں) پر تشدد کیا اور اس کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچیوں کے ماموں عمران شفیع کی مدعیت میں سوتیلے باپ کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی
مدعی کی گواہی
خواجہ اجمیر نگری، نارتھ کراچی سیکٹر 14 اے، شاہنواز بھٹو کالونی میں مدعی مقدمہ کے مطابق، میری بھانجیوں مقدس اور بشریٰ کو ان کے سوتیلے باپ شہریار عرف شیری نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور بعد میں فرار ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور جنوبی افریقاکے کرکٹرز میدان میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
خاندان کا پس منظر
مدعی مقدمہ نے بتایا کہ میرے بہنوئی تابش علی کا 2019ء میں انتقال ہو گیا تھا، اور دو سال قبل میری بہن ندا نے اپنی مرضی سے شہریار عرف شیری سے نکاح کر لیا تھا۔ شادی کے بعد میری بہن ندا دونوں بچیوں کو بھی ساتھ لے گئی تھی جبکہ اس شادی کے بعد ہمارا ملنا جلنا نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خاتون پولیس افسر نے عالمی تحقیقاتی ایوارڈ اپنے نام کر لیا
تشدد کی تفصیلات
انہوں نے مزید کہا کہ سوتیلے باپ نے 22 اور 23 مئی کو دونوں بچیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس سے پہلے بھی بچیاں تشدد کا شکار ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو سندھ گورنمنٹ ہسپتال اور گزشتہ روز سول ہسپتال لے کر پہنچا گیا۔ بچیوں کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔
طبی رپورٹ
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق متاثرہ بچیاں منگل کے روز ہسپتال لائی گئیں، جن کے جسم پر تشدد کے نشانات 5 سے 6 روز پرانے معلوم ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچیوں سے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں اور یہ رپورٹ میں تصدیق ہوگی کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں۔ دونوں بہنوں کی عمریں 8 سال اور 16 سال ہیں۔