بیرسٹر سیف کی سربراہی میں کے پی کے وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہ

وزیرستان کا دورہ
وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں غیرت کے نام پر سینکڑوں مرد اور خواتین کو قتل کیئے جانے کا انکشاف
وفد کی تشکیل
روز نامہ جنگ کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت کے وفد میں صوبائی وزیر پختون یار، چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کی تائید میں قرارداد جمع
یادگارِ شہداء پر حاضری
وفد نے دورہ شمالی وزیرستان کے دوران یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: ماموند عمر خیل قبائل کے دو گروپوں میں 31سال بعد صلح ہوگئی
دورے کی اہمیت
اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ دورہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے، یہاں سول و ملٹری حکام نے وفد کو علاقے کی سکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم کا حماس کے غزہ چیف محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ
قبائلی مشران کے ساتھ نشست
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سے متعلق قبائلی مشران کے ساتھ تفصیلی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، دورے کا مقصد سکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لینا ہے۔
لوگوں کا کردار
بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن کے قیام میں قبائلی عمائدین سمیت مقامی لوگوں کا مؤثر کردار ہے، دورے کے اختتام پر وزیرِ اعلیٰ کو جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔