آذربائیجان کے یوم آزادی پر ترکیہ اور پاکستان کے رہنماؤں کی شرکت دوستی کی عکاس ہے: الہام علیوف

آذربائیجان کی آزادی کی تقریب
کالاچین (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی آزادی کی تقریب میں ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان بھی موجود ہیں۔ آج کی تقریب میں ترکیہ اور پاکستان کے رہنماو¿ں کی شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کہاں کہاں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
تقاریب کے اہم شرکاء
"ڈان نیوز" کے مطابق آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔ تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی کون ہے؟ ویرات کوہلی یا روہت شرما نہیں بلکہ۔۔
صدر الہام علیوف کا خطاب
تقریب سے خطاب میں الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ترکیہ اور پاکستان کے سربراہان کی موجودگی ہمارے لیے باعث فخر ہے، اور یہ ہماری مضبوط دوستی کا اظہار ہے۔ سہ فریقی اجلاس میں تینوں رہنماو¿ں نے سٹرٹیجک تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عاقب بال نے بیز بال کا مقابلہ کر دیا
آذربائیجان کی تاریخ
صدر آذربائیجان نے کہا کہ 107 سال پہلے آذربائیجان پہلا آزاد مسلم ملک بنا، جس پر 7 سال بعد روس نے قبضہ کیا۔ 1991 میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد آذربائیجان آزاد ہوا مگر آرمینیا کی جارحیت جاری رہی۔ آرمینیا نے ہمارے علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور ہمارے لوگوں کی نسل کشی کی۔
ترکیہ کے صدر کا پیغام
تقریب سے خطاب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترک، پاکستان اور آذربائیجان تین ملک اور ایک قوم ہیں۔ آذربائیجان کی آزادی کے موقع پر، وہ اپنی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ آزاد ہونے والے علاقوں میں مختلف ہوائی اڈوں کا افتتاح کیا گیا ہے، اور ترکیہ ہر اچھے اور برے وقت میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے۔