28 مئی 1998ء سے شروع ہونے والا سفر دنیا کو 10 مئی 2025ء کو سمجھ آیا: وزیر تعلیم پنجاب

یوم تکبیر کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء سے شروع ہونے والا ایٹمی قوت بننے کا سفر دنیا کو 10 مئی 2025ء کو سمجھ آیا۔ آج سب کو باور ہو گیا کہ 1998ء کی سیاسی لیڈرشپ اور آرمڈ فورسز نے کیا کیا مشکلات برداشت کر کے اتنا بڑا قدم اٹھایا اور 5 بلین کو ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ یوم تکبیر صرف "نعرہ تکبیر" بلند کرنے کا نہیں بلکہ "فکرِ تکبیر" پیدا کرنے کا دن بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فضاء میں ہلکی ہلکی خنکی اتر آئی تھی، یکدم باہر شور مچ گیا، سب دروازے کی طرف گئے تو دیکھا گھوڑا خالی تانگے کو لے کر سرپٹ سڑک پر بھاگا جا رہا تھا
پاکستان کی خودمختاری
وزیر تعلیم نے کہا کہ ایٹمی پاکستان کی وجہ سے ہی آج مودی پاکستان سے ڈرتا اور دنیا پاکستان کی عزت کرتی ہے۔ یہ دن ہمیں وہ لمحہ یاد دلاتا ہے جس نے پاکستان کو خودمختاری، سلامتی اور سائنسی میدان میں سرخرو کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق
نئی نسل کا عزم
ہم چاہتے ہیں طلبہ ماضی پر فخر کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ملک کے محافظ اور معمار بننے کا عزم بھی کریں۔ اسی مناسبت سے نئی نسل کو یوم تکبیر کی اصل روح سے روشناس کروانے کیلئے تعلیمی اداروں میں آج مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 28 مئی کی سرگرمیاں نئی نسل کو ملک کے دفاعی پس منظر سے جوڑنے میں معاونت کریں گی۔
تشکر اور مبارکباد
رانا سکندر حیات نے ملک کو ایٹمی قوت بنانے پر میاں نواز شریف اور آرمڈ فورسز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے قوم کو یوم تکبیر کی مبارکباد بھی دی۔