28 مئی کسی ایک سیاسی پارٹی کا دن نہیں، ہم تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں : شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی کا پیغام

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 28 مئی کسی ایک سیاسی پارٹی کا دن نہیں۔ ہم بحیثیت پارٹی تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں شراب فروخت کی اجازت رکھنے والے ہوٹلز کی تعداد 4 ہو گئی

یوم ایٹمی قوت

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان عالمِ اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا۔ دنیا میں پیغام گیا کہ پاکستان بحیثیت ملک اور پاکستانی بحیثیت قوم ناقابلِ تسخیر ہیں، یہ دن کسی ایک سیاسی پارٹی کا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کونسل سویڈن کے زیر اہتمام یومِ یکجہتیِ پاکستان و یوم تشکر کا شاندار مظاہرہ

قومی ہیروز کی یاد

’’جنگ‘‘ کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ لوگوں نے انتہائی مشکل حالات میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، ہم بحیثیت پارٹی ان تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہمارے قومی ہیرو تھے، ہیں اور رہیں گے۔

سیاسی ملاقاتوں میں رکاوٹ

اُن کا مزید کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی بچوں سے بات نہیں کرائی جاتی، بہنوں سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی، انہیں کتابیں نہیں پڑھنے دی جاتیں۔ پنجاب پولیس سیاسی قیادت کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دیتی، ہم آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...