یومِ تکبیر، پاکستان کی دفاعی خودمختاری کی علامت ہے، سینیٹر دھنیش کمار

یومِ تکبیر کی اہمیت
نصیر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر دھنیش کمار پلیانی نے یومِ تکبیر پر قوم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ تکبیر، پاکستان کی دفاعی خودمختاری کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ، مودی رابطہ: بھارتی وزیراعظم نے پاک بھارت تنازع پر امریکی ثالثی ماننے سے انکار کردیا، بھارت کا دعویٰ
ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کا کردار
’’آئی این پی‘‘ کے مطابق سینیٹر دھنیش کمار پلیانی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم نے ملک کو ناقابلِ شکست بنایا۔ یومِ تکبیر ہمیں قومی اتحاد، حب الوطنی، اور قربانی کا درس دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جتنی پلیٹ فارم پر چہل پہل اور رونق ہوتی ہے اتنا ہی اداس ماحول اسٹیشن کے باہر نظر آتا ہے، زیادہ تر قلی ہی منڈلی سجائے بیٹھے ہوتے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وژن
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وژن پاکستان کی سلامتی و ترقی کی ضمانت ہے۔ پاکستان آج ایک باوقار، مضبوط، اور محفوظ ریاست بن چکا ہے۔ پوری قوم کو یومِ تکبیر کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہر پاکستانی کو ملک کے دفاع اور ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔
ایٹمی وقار اور دفاع کی مضبوطی
ڈاکٹر اے کیو خان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ یومِ تکبیر، پاکستان کے ایٹمی وقار کا دن ہے۔ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، اور یومِ تکبیر اس کا ثبوت ہے۔