جو بھی بنا اجازت حج پر گیا تو اسے ۔۔۔ امارات نے سخت ترین حکم جاری کر دیا
متحدہ عرب امارات کا نیا حج کا قانون
ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ جو شہری یا رہائشی بغیر اجازت نامے کے سعودی عرب حج کے لیے جائے گا، اسے 50 ہزار درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس تنازعہ، سری لنکن بورڈ اور کرکٹرز میں معاملات طے پا گئے
اجازت نامے کی اہمیت
خلیج ٹائمز کے مطابق یہ فیصلہ اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ تمام اماراتی عازمین حج کو محفوظ اور منظم حج کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ حج ادا کرنے کے لیے جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرز، اوقاف و زکٰوۃ سے منظور شدہ اجازت نامہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا ، رپورٹ
حکام کی ہدایت
حکام نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ حج سے متعلق ضوابط کی سختی سے پابندی کریں، اور غیر مجاز طریقے اختیار کر کے اپنے وقت، پیسے اور سلامتی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا ماحول تخلیق کرنا ہوگا جہاں ہر فرد کو اس کے حقوق ملیں،بیرسٹر امجد ملک
اجازت کے بغیر حج کرنے کی پابندیاں
یہ اقدام ان افراد کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا ہے جو بغیر اجازت کے مقدس مقامات میں داخل ہوتے ہیں اور اماراتی عازمین کے لیے مخصوص سہولیات میں خلل ڈالتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نے پاکستان واپسی سے متعلق دوٹوک اعلان کردیا
سعودی وزارت داخلہ کے فیصلے
سعودی وزارت داخلہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ بغیر اجازت نامے کے حج کرنے یا کوشش کرنے والوں پر 20 ہزار ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وزٹ ویزا پر آنے والے افراد کو یکم ذو القعدہ سے 14 ذو الحجہ تک مکہ مکرمہ میں داخل ہونے یا قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔
کفیلوں کی ذمہ داری
اس کے علاوہ ایسے کفیل جو وزٹ ویزے پر آئے ہوئے افراد کی بروقت واپسی کی اطلاع نہیں دیں گے، ان پر 50 ہزار ریال جرمانہ، چھ ماہ تک قید، اور ملک بدر کیے جانے کی سزا بھی ہو سکتی ہے.








