پختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
موسمیاتی صورتحال کا جائزہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام آندھی چلنے اور بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025: متفقہ طور پر منظور، خطرناک کیمیکلز کی خرید و فروخت، ذخیرہ اور تقسیم پر سخت ضوابط عائد
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ البتہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
درجہ حرارت کی رپورٹ
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، تربت اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دیگر شہروں کے درجہ حرارت
اس کے علاوہ بھکر، لسبیلہ، حیدر آباد، نواب شاہ 45، لاہور، ملتان، جہلم، ڈیرا اسماعیل خان 42، پشاور، مظفر آباد 39، اسلام آباد 38، کراچی 37، کوئٹہ 34، اور گلگت میں 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔








