ایران کے جنوبی علاقے میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

ایران کے جنوبی علاقوں میں زلزلہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے جنوبی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے۔ تاحال کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: طے ہو گیا پارلیمنٹ سپریم ہے، قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کی شاندار مثال قائم ہوئی :وزیر اعظم
زلزلے کی شدت اور گہرائی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایران کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 27 کلو میٹر تھی۔
عوام کا ردعمل
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔