محافظ ہی شہریوں کو اغوا کرنے لگے، پنجاب پولیس کے 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ
اغوا کا مقدمہ درج
راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں شہری کے اغواء کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں پر تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ لڑکیاں گجراتی رقص پیش کریں گی، پورا ہال جھوم اٹھا،ہمیں یوں لگا جیسے کوئی خوبصورت تتلی سٹیج کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک اْڑتی پھر رہی ہو
شکایت کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق شہری نے پولیس اہلکاروں کے خلاف اغواء اور رقم وصولی کی شکایت کی تھی۔ پولیس اہلکار تھانہ نصیر آباد اور سی سی ڈی میں تعینات تھے۔
پولیس کی کارروائی
اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و اہلکار اپنا قبلہ درست کر لیں۔








