بنگلہ دیش اور جنوبی افریقاکے کرکٹرز میدان میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
کرکٹ میں جھگڑے کے واقعات
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ ایک جنٹلمین گیم ہے مگر کئی بار ایسے واقعات پیش آچکے ہیں جس میں حریف ٹیموں کے کھلاڑی توازن کھو بیٹھتے ہیں اور ایک دوسرے سے الجھ پڑتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹرز کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے فی الحال منظور نہ کرنے کا فیصلہ
بنگلادیش اے اور جنوبی افریقہ اے کا جھگڑا
حال ہی میں ایک ایسا ہی واقعہ بنگلادیش اے اور جنوبی افریقہ کی اے ٹیم کے دو کھلاڑیوں کے درمیان پیش آیا جس میں وہ دوران کھیل میدان میں لڑ پڑے۔ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی سوراب میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
مقابلہ کی تفصیلات
میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا اے نے بنگلادیش اے کی ٹیموں مدمقابل تھیں، جس دوران دونوں ٹیمز کے کھلاڑی ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا ضابطہ جاری، اجلاس کیلئے دو ارکان کی موجودگی لازمی قرار
واقعے کی وجوہات
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بنگلادیش کے رپن مونڈول نے جنوبی افریقی کرکٹر کو چھکا لگایا، جس کے بعد بولر اور بیٹر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے خلاف “آپریشن سالار” کے نام سے منظم سائبر مہم کا آغاز کر دیا
واقعے کی ویڈیو
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنوبی افریقی بالر شیپو اینٹولی نے بنگلادیشی بیٹر کو پہلے دھکا اور پھر ہاتھا پائی شروع کی، جس کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور امپائر نے بیچ بچاؤ کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی
امپائر کی رپورٹ اور پابندیاں
واقعہ کی رپورٹ آن فیلڈ امپائر جنوبی افریقی بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کو پیش کریں گے اور دونوں کھلاڑیوں پر سخت پابندی لگنے کا امکان ہے۔
پیش آمدہ واقعات
اس سے قبل بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے تھے، ون ڈے سیریز کے دوران بھی انڈیل سمیلانے اور جشن عالم کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور دونوں کرکٹرز کو معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا。








