شارجہ: آبِ زم زم کے نام پر عام پانی فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
شارجہ میں چھاپہ
شارجہ سٹی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے ایک گھر میں قائم فیکڑی پر چھاپہ مارا گیا، حکام کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا وفاقی بجٹ 26-2025 کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ
غیر قانونی فروخت
شارجہ کے حکام کے مطابق ملزم آبِ زم زم کے نام پر عام پانی بوتلوں میں بھر کر فروخت کر رہا تھا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ چھاپے کے دوران زمزم کے لیبل لگی بوتلیں، کارٹن اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
تحقیقات کا آغاز
حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ شارجہ نے مزید تحقیقات کے لیے کیس پولیس کے سپرد کر دیا ہے۔








