بھاشا ڈیم بننے سے بجلی سستی ہو گی یا نہیں؟ حکومت کا حیران کن اعلان
بجلی کی دستیابی اور دیامر بھاشا ڈیم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم سے پانی کی دستیابی بڑھے گی مگر سستی بجلی کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پولیس افسران کی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا انکشاف، کئی نوکری سے برطرف
بجلی کے شعبے میں تبدیلیاں
اسلام آباد میں بجلی کے شعبے میں تبدیلیوں پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ حکومت سستی اور دستیاب بجلی بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں حکومت کو تمام ترقیاتی پارٹنرز کا تعاون دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بجلی کی خرید و فروخت سے نکالا جا رہا ہے، اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ نجکاری سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ریئلٹی سٹار ڈائمنڈ ٹینکرڈ کی وال مارٹ میں لڑکی پر حملے اور چوری کے الزام میں گرفتاری و رہائی
دیامر بھاشا ڈیم سے بجلی کی پیداوار
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم سے بجلی پیداوار کے لیے فنانسنگ دستیاب نہیں ہو رہی۔ ڈیم سے پانی کی دستیابی بڑھے گی مگر بھاشا ڈیم سے سستی بجلی کا حصول ممکن نہیں ہوگا، جبکہ بھاشا ڈیم کی بجلی مہنگی بھی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ہالی وڈ سپرسٹار ٹام کروز کو ۳۵ برس بعد اعزازی آسکر ایوارڈ سے نوازا جائے گا
پاور سیکٹر کے مستقبل کے اہداف
وزیر توانائی نے مزید کہا کہ 3 یا 4 سال میں پاور سیکٹر کے نقصانات کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت کے پاس گرڈ کی مکمل معلومات بروقت نہیں ہوتیں، پاکستان کو بنیادی لوڈ کے لیے کوئلہ اور گیس سے بجلی پیداوار بڑھانا ہوگی۔
بلوچستان میں شمسی توانائی کا استعمال
اویس لغاری نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر لانے سے سالانہ 60 ارب روپے کی بچت ہوگی۔








