کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی اطلاعات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ آج اور کل سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل رہیں گی، اس دوران مغرب کی سمت سے گرم ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ کل ہوائیں 35 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، گرم ہواو¿ں کے باعث دن میں لو محسوس ہوگی۔
درجہ حرارت کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ جمعہ سے درجہ حرارت میں کچھ کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ مئی گرم ترین مہینوں میں شمار ہوتا ہے۔
موسمی حالات کا جائزہ
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔