پشاور ہائی کورٹ نے فیصل جاوید کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی

پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فیصل جاوید کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف سے سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
مقدمات کی تفصیلات
روز نامہ جنگ کے مطابق، پشاور کی عدالت عالیہ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے درخواست جمع کروادی گئی۔ درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزداہ اسداللہ اور جسٹس کامران حیات میانخیل نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: عماد کے بعد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
عدالت میں معلومات
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف 16 ایف آئی آرز درج ہیں۔ فیصل جاوید کے خلاف ایف آئی اے کا بھی کوئی کیس نہیں۔
نیب کی معلومات
سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیصل جاوید کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہے۔ جس پر جسٹس صاحبزداہ اسداللہ نے کہا کہ ہم آپ کو وقت دیتے ہیں، متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوجائیں۔