اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پونڈ کیس کی سماعت 5 جون مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کی سماعت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس کی سماعت 5 جون 2025 کو مقرر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
کیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نے عدالت عالیہ کی کاز لسٹ کے حوالے سے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت 5 جون کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخاب میں جیت ،عوام نے انتشار کی بجائے ترقی و خوشحالی کے حق میں فیصلہ سنادیا: وزیرِاعظم
بینچ کی تشکیل
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا。
پی ٹی آئی رہنماوں کی درخواست
گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی رہنماﺅں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اس کیس کو جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔