نئے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، چیئر مین ایف بی آر

خوشخبری: سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس نہیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ایف بی آر نے سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے: بیرسٹر سیف
بجٹ 2025 اور 26 کے ٹیکس تجاویز
تفصیلات کے مطابق بجٹ 2025 اور 26 کیلئے ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، سولر پینلز پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں دریا اور نالوں میں نہاتے ہوئے 5 افراد جاں بحق
ٹیکس چھوٹ میں نظرثانی
راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ البتہ مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ پر نظرثانی جاری ہے، رواں سال اساتذہ کو ری بیٹ کی مدمیں ریفنڈ دیا جائے گا یا ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔
انکم ٹیکس سیکنڈ ترمیمی بل 2025 کی منظوری
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے انکم ٹیکس سیکنڈ ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دلوانے کیلئے کوشاں ہیں، بعض دیگر شعبوں کو بھی ریلیف دینے کیلئے بات چیت ہو رہی ہے۔