خیبر پختونخوا میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل اور 4 جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آگئیں

مقابلے میں شہید ہونے والے جوانوں کا تعارف
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل اور 4 جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈمپرز حادثات: گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، وزیر داخلہ سندھ
لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل کی معلومات
لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل کا تعلق ضلع مردان سے ہے، ان کی عمر 23 سال ہے اور انہوں نے 7 ماہ قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ ان کے والد پاکستان ائیر فورس میں سول ڈرائیور ہیں، جبکہ ان کے سوگواران میں والد اور بھائی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں ریلی پر نامعلوم شخص کا حملہ
نائب صوبیدار کاشف رضا کی معلومات
41 سالہ نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے، انہوں نے 21 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا۔ نائب صوبیدار کاشف رضا کے سوگواران میں اہلیہ، 1 بیٹی اور 2 بیٹے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26 آئی فون جسم پر چپکا کر سفر کرنے والی لڑکی کی اچانک موت
لانس نائیک فیاقت علی کی معلومات
35 سالہ لانس نائیک فیاقت علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے۔ انہوں نے 15 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں، اور ان کے سوگواران میں اہلیہ، 1 بیٹی اور 3 بیٹے شامل ہیں۔
سپاہی محمد حمید کی معلومات
26 سالہ سپاہی محمد حمید شہید کا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے ہے، انہوں نے 6 سال دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، اور ان کے سوگواران میں والدہ شامل ہیں۔