یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا پرسٹائن پرائیویٹ سکول دبئی کا دورہ، تدریسی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مخلصانہ کاوشوں پر خراج تحسین

پاکستان کے سفیر کا دورہ پرسٹائن پرائیویٹ سکول
دبئی (طاہر منیر طاہر) - متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دبئی میں پرسٹائن پرائیویٹ سکول کا دورہ کیا جہاں سکول کی بانی ڈائریکٹر شاہدہ سلام، عبدالسلام اور سکول انتظامیہ کے دیگر سینئر ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی ہائی سوسائٹی کا سکینڈل: ایک پراسرار موت کا معاملہ
سکول کی تاریخ اور تعلیمی کامیابیاں
سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، دورے کے دوران شاہدہ سلام نے سفیر کو 1992ء میں سکول کے قیام سے لے کر اب تک کے سفر کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پرسٹائن پرائیویٹ سکول نے فاونڈیشن سٹیج سے لے کر اے لیول تک 47 متنوع قومیتوں کی نمائندگی کرنے والے طالب علموں کو مسلسل معیاری تعلیم فراہم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ، اگر پی ٹی آئی نہ سمجھی!
قومی اقدار اور اعزازات
انہوں نے بتایا کہ سکول رواداری، باہمی احترام اور شمولیت کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے اور گزشتہ تین دہائیوں کے دوران اس نے کئی باوقار اعزازات حاصل کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا بل مسترد کردیا
تدریسی سہولیات کا دورہ
سفیر فیصل نیاز ترمذی نے سکول کے پرائمری اور سیکنڈری سیکشنز سمیت سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریز، آرٹ اور میوزک رومز، کھیل کے میدانوں اور دیگر اہم سہولیات کا دورہ کیا۔ وہ طالب علموں کی تعلیمی کامیابیوں، مہارتوں اور مجموعی طور پر سیکھنے کی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوئے۔
طلباء کے ساتھ بات چیت
سفیر نے مختلف کلاسوں میں طلباء کے ساتھ کھل کر بات چیت کی اور ان کے اعتماد اور واضح سوچ کو سراہا۔ متحدہ عرب امارات میں تعلیم کے لئے سکول کے تعاون کو سراہتے ہوئے، سفیر فیصل ترمذی نے پرسٹائن پرائیویٹ سکول کے بانی اراکین اور انتظامیہ کی تدریسی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مخلصانہ کاوشوں کی تعریف کی۔