سعودی عرب نے گرفتار ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا

سعودی عرب میں ایرانی عالم کی گرفتاری
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے گرفتار کیے گئے ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دلہن والوں نے دولہا اور اس کے والد کو یرغمال بنا لیا, لیکن کیوں؟ حیران کن انکشاف
رہائی کی تفصیلات
ایرانی میڈیا کے مطابق غلام رضا رہائی پا کر ایران روانہ ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو
گرفتاری کی وجوہات
ایرانی عالم کو سعودی حکومت کے خلاف تنقیدی پوسٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایرانی عالم فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔
ایرانی عدلیہ کا ردعمل
روزنامہ جنگ کے مطابق ایرانی عدلیہ نے عالم کی گرفتاری کی مذمت کی، جبکہ رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی عالم کی گرفتاری غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے۔