لاہور میں آندھی، جہلم، اسلام آباد میں موسلادھار بارش، ماں بیٹی جاں بحق

موسلا دھار بارش کا آغاز
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ جہلم، راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس اور سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے مشترکہ کانفرنس بلانے پر متفق
نقصانات اور اثرات
روزنامہ جنگ کے مطابق بارش کے باعث آئیسکو کے 11 کے وی فیڈرز پر فالٹ اور ٹریپنگ ہوئی۔ مردان میں موسلادھار بارش سے کمرے کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین ٹی وی اینکر انجنا کیشپ کو مسلم مخالف بیانات مہنگے پڑ گئے، مقدمہ درج
زخمی افراد کی تعداد
مختلف مقامات پر دیواریں گرنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور کوہستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
بجلی کی معطلی
بھمبر آزاد کشمیر میں شدید آندھی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔