اسٹبلشمنٹ کو فی الحال عمران خان سے بات چیت کی کوئی مجبوری نہیں ہے اور اگر۔۔‘‘ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا حیران کن بیان

وکیل کی رائے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نظر نہیں آتی کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے بات کریں۔ اور اگر وہ بات کریں گے بھی تو اپنی شرائط پر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور بھارتی اداکارہ نے ایکٹنگ چھوڑکر 1300 کروڑ کی کمپنی بنالی

عمران خان سے ملاقات

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے فیصل چوہدری نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاک فوج کی ہندوستان کے خلاف جیت کے بعد انتشار کی کیفیت ختم ہوگئی ہے۔ جنگ سے پہلے اور بعد کی صورتحال میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ پی ٹی آئی کو اپنے بانی کی رہائی کے لیے جذبات کے بغیر سیاسی حکمت عملی بنانی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لیہ: عدالت پیشی پر آئے دو گروپوں میں جھگڑا، ایک شخص قتل، 2 زخمی

سیاسی حکمت عملی کی ضرورت

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی حکمت عملی نہ ہونے کا بھی بانی پی ٹی آئی کو بہت نقصان ہوا ہے۔ جو پارٹی قیادت باہر بیٹھی ہے، اگر انہوں نے سیاسی اپروچ نہ اپنائی تو بانی کی قید طویل ہوسکتی ہے۔

ویران مستقبل کی پیشگوئی

انہوں نے مزید کہا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے سے متعلق بھی بانی کا اشارہ موجودہ قیادت کی طرف تھا۔ 9 مئی کے مقدمات میں 40 دن میں سزائیں اور فوری نااہلیاں ہوں گی جس سے سیاسی نقشہ بدل جائے گا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...