طلاق کے بعد زندگی سکون میں آگئی ہے، بریڈ پٹ

بریڈ پٹ کی زندگی میں سکون کی واپسی
لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی ووڈ کے آئیکون اداکار بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی سے طلاق کے عمل کے بعد وہ اب سکون میں ہیں۔ایک حالیہ انٹرویو میں بریڈ پٹ نے اپنی ازدواجی زندگی کے اختتام پر پہلی بار کھل کر بات کی اور ساتھ ہی میڈیا میں اپنی ذاتی زندگی کے چرچے کو پریشانی کا سبب بھی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جمشید دستی کی مبینہ جعلی اسناد کی تصویر منظر عام پر، 2020 میں ایف اے اور 2017 میں بی اے مکمل کیا
ذاتی زندگی کی مشکلات
انٹرویو میں بریڈ پٹ کا کہنا تھا کہ میری ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں کی زینت رہی ہے، میری ذاتی زندگی کا کوئی نہ کوئی رخ ایسا رہا ہے جس سے مجھے پریشانی کا سامنا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی زندگی کے مسائل کی وجہ سے ان کے پیشہ ورانہ کام میں خلل پڑا ہے، طلاق کے مسائل سے نکلنے کے بعد اب زندگی کافی متوازن محسوس ہورہی ہے۔
طلاق کا قانونی عمل
بریڈ پٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی طلاق اتنی بڑی بات نہیں تھی ، یہ بس ایک قانونی عمل تھا جو مکمل ہوا ہے اور اس طرح انہیں ایک جھنجٹ سے آزادی مل گئی ہے۔