تجاوزات کے خلاف آپریشن، ریڑھی ضبط ہونے پر دکاندار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
اسلام آباد میں دکاندار کی ہلاکت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ضیا مسجد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے عملے کی جانب سے ریڑھی ضبط کیے جانے کے چند منٹ بعد ایک دکاندار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین، لواحقین اور دیگر دکانداروں کے مطابق سی ڈی اے نے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ منظور احمد سمیت متعدد افراد کی ریڑھیاں ضبط کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ قبول کرو ورنہ صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا، اسرائیل کی حماس کو دھمکی
واقعہ کی وضاحت
اہل خانہ نے بتایا کہ آپریشن کے وقت منظور احمد خود موقع پر موجود نہیں تھے بلکہ ان کا بھتیجا جلال چاول فروخت کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 12ویں فیل سے شہرت پانے والے وکرانت کی ریٹائرمنٹ پر فینز کو سیاسی دباؤ کا خدشہ
ہنگامی صورتحال
دوسرے دکانداروں نے منظور احمد کو فون کرکے اطلاع دی کہ ان کی ریڑھی کو سی ڈی اے کا عملہ ضبط کر رہا ہے، یہ خبر ملنے پر منظور احمد فوراً موقع پر پہنچے لیکن تب تک سی ڈی اے کا عملہ ان کا سامان ٹرک میں منتقل کرچکا تھا۔
اسی موقع پر منظور احمد کو دل کا دورہ پڑا، وہ زمین پر گر گئے اور جب انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
خاندان کا موقف
منظور احمد کے بھتیجے جلال نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے چچا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی اور خاندان اس معاملے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔








