پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش ہوئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا: چیئرمین واپڈا

چیئرمین واپڈا کی اہم وضاحت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو ملٹری آپشن موجود ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف دوبارہ سیاسی مکالمے کے حق میں، عمران خان سے اڈیالہ جا کر ملنے کو بھی تیار، بڑا دعویٰ سامنے آگیا
پانی کا حق اور دفاع
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حق کا بھرپور دفاع کرے گا اور واضح کیا ہے کہ پانی روکنا ایکٹ آف وار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرو بس لاہور نشئیوں کے نشانے پر، انتظامیہ خاموش
بھارت کی محدود صلاحیت
لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے مزید کہا کہ بھارت کے پاس چناب اور دریائے سندھ پر پانی روکنے کی محدود صلاحیت ہے اور انہیں اس کے لیے وقت اور وسائل درکار ہیں۔
بھارتی ارادوں کا مقابلہ
انہوں نے تاکید کی کہ بھارت کے اس ارادے اور سوچ کو ناکام بنانا ہوگا، اور اگر پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو ملٹری آپشن کھل جائے گا۔