مون سون : سندھ، پنجاب اور کے پی میں سیلاب کا خدشہ

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا (کے پی) کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تجارت جام کمال کی بنگلہ دیشی مشیر برائے تجارت کے ہمراہ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں
مون سون سیزن 2025 کی موسمی آو¿ٹ لک
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لئے موسمی آو¿ٹ لک جاری کردیا جس کے تحت ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں معمول یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج سونے کی قیمت کیا رہی ؟ جانئے
سیلاب کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے پہلے حصے میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا میں میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاحت کا شوق شاید گھٹی میں تھا، جیب نے اجازت دی اللہ کی بنائی دنیا دیکھنے نکل پڑا، جب بھی کوئی حسین چہرہ نظر آیا آنکھوں سے ہوتا دل میں اتر آیا
پنجاب اور کشمیر میں بارشیں
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میں زائد بارشیں، شمالی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم بارشوں کا امکان ہے۔ موسلا دھار بارشیں بڑے دریاو¿ں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں جب کہ درجہ حرارت میں تغیرات کی وجہ سے تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان اور ژالہ باری ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام افراد ہلاک
درجہ حرارت اور برف پگھلنے کے اثرات
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں زیادہ درجہ حرارت سے برف پگھلنے کی رفتار بڑھ سکتی ہے، برف پگھلنے سے دریاو¿ں میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے۔ تاہم زائد بارشوں کے باعث آبپاشی اور توانائی کے شعبوں کے لئے وافر پانی دستیاب ہوگا، بارشیں آبی ذخائر اور زیرِ زمین پانی کے وسائل کی بحالی میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ نے جس بچی کو گود میں اٹھا رکھا ہے، وہ کون ہے؟ ویڈیو کی حقیقت بے نقاب
ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کی تیاری
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شمالی پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ لہٰذا صوبائی اور ضلعی سطح پر ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو فعال کیا جائے، مون سون کے دوران ریسکیو اور امدادی ٹیموں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر انخلا اور بروقت پیشگی انتباہ کے لئے رابطہ ممکن بنایا جائے جبکہ شہری شدید بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
اوسط درجہ حرارت میں اضافہ
اس کے علاوہ جولائی سے ستمبر تک ملک میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، اس دوران کشمیر، گلگت، بلتستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔