فرانسیسی صدر کا فلسطین کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنے کا اشارہ
فرانس کے صدر کا دو ریاستی حل پر زور
جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ایک بار پھر فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے متعلق فرانس کی خارجہ پالیسی میں کوئی دہرا معیار نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ اسرائیل اور بھارت کی پراکسی ہے، رانا تنویر حسین
پریس کانفرنس میں بیان
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، جکارتہ کے صدر پرابووو سبیانتو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے فلسطینیوں کو جبری طور پر بے گھر کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی سختی سے مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی ریاست کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنا ایک اخلاقی فرض ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا غیر امریکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ کی صورتحال پر تشویش
فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا کہ جب تک کہ غزہ کی صورتحال بہتر نہ ہو جائے، اسرائیل سے متعلق مو¿قف کو سخت کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، گھر میں بھاری مالیت کا سونا چوری ہونے کا ڈراپ سین، بڑی بھابھی ہی ماسٹر مائنڈ نکلی
انڈونیشیا کے صدر کی حمایت
دوسری جانب انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو نے بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی امن کے حصول کا واحد ذریعہ ہے۔
بڑھتی ہوئی کشیدگی
خیال رہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی فورسز غزہ میں 54 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔








