بھارت کے ساتھ تناؤ موجود ہے، سٹریٹجک مس کیلکولیشن کے خدشے کو رد نہیں کرسکتے: چیئرمین جوائنٹ چیفس

راولپنڈی میں اہم بیان
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تناو¿ ابھی موجود ہے، سٹرٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشے کو رد نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: Chief Minister Launches Transport Program for Women, 19 Colleges Receive Buses
لیکن کیا ہو رہا ہے؟
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ ہم 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آرہے ہیں، اس وقت کچھ نہیں ہو رہا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں حیفہ ریفائنری کی پیداوار مکمل طور پر روک دی گئی، ایران کے تازہ حملوں میں بڑا نقصان
خطرناک صورتحال
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ پاک بھارت تنازع میں دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی طرف نہیں گئے تاہم یہ بہت ہی خطرناک صورتحال تھی۔ کسی بھی وقت سٹرٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشے کو رد نہیں کر سکتے کیونکہ تناو¿ ابھی موجود ہے اور تناﺅ میں ردعمل مختلف ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تہرانی یونیورسٹی میں زیر جامہ میں نظر آنے والی لڑکی کی گرفتاری، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل-1
مستقبل کے منظرنامے
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس قسم کی صورتحال متنازع علاقوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ یہ پورے بھارت اور پورے پاکستان تک پھیلے گی۔
بین الاقوامی برادری کا کردار
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تصادم نے دو جوہری طاقتوں کے درمیان حدود کو کم کر دیا ہے۔ بین الاقوامی برادری کے مداخلت کے لئے وقت کی مہلت اب بہت کم رہ گئی ہے۔ یہ مسائل صرف بات چیت اور مشاورت سے ہی حل ہو سکتے ہیں، ان مسائل کو میدان جنگ میں حل نہیں کیا جا سکتا۔