غزہ سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کا مجوزہ امریکی منصوبہ مسترد کریں گے: حماس عہدیدار

حماس کا امریکی منصوبے کو مسترد کرنے کا اعلان
غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلسطين کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ غزہ سیز فائر اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مجوزہ امریکی منصوبہ مسترد کردیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات پر بھارتی اینکر پالکی شرما تلملا اٹھی
امریکہ کی جانب سے تجویز کردہ منصوبہ
نجی ٹی وی جیو نیوز نے برطانوی نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایاکہ سینئر حماس عہدیدار کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ غزہ سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لئے امریکہ کی جانب سے تجویز کردہ منصوبہ جنگ کے خاتمے سمیت بنیادی مطالبات کو پورا نہیں کرتا اس لئے اسے مسترد کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں طیارہ حادثے کے بعد امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب
مزید تفصیلات
سینئر حماس عہدیدار نے کہا کہ حماس کی جانب سے امریکی مجوزہ منصوبے پرباضابطہ ردعمل آنے والے دنوں میں دیا جائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ نے غزہ کے لئے 60 دن کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے، منصوبے کے تحت پہلے ہفتے 10 اسرائیلی یرغمالی اور 18 لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کر سکتا ہے؟
قیدیوں کی رہائی کا معاملہ
رپورٹ کے مطابق مجوزہ امریکی منصوبے کے تحت جواب میں اسرائیل عمر قید والے 125 فلسطینی قیدی رہا کرے گا جبکہ اسرائیل 7 اکتوبر کے بعد گرفتار 1100 سے زائد فلسطینیوں کو بھی رہا کرے گا۔
ترتیب دینے کی شرط
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مجوزہ امریکی منصوبے کے تحت باقی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی مستقل جنگ بندی کے نفاذ کے بعد ہوگی۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے کل کہا تھا کہ اسرائیل نے مجوزہ امریکی منصوبے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔