انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
فٹ بال میں انگلینڈ کی شاندار کارکردگی
ایجبسٹن (آئی این پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹرز نے سیریز کے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈین بولرز کا بھرکس نکال دیا اور منفرد ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: قطب مینار سے اجمیر شریف کی درگاہ تک: بھارت میں 10 سے زائد مقامات جہاں ‘مندر مسجد’ کا تنازع جاری ہے
400 رنز کا پہاڑ
ایجبسٹن میں میزبان انگلینڈ نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 400 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ انگلش بیٹرز نے ویسٹ انڈین بولرز کی خوب دھلائی کی اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اور حل پیش کر دیا
بیٹرز کی شاندار کارکردگی
انگلینڈ کی جانب سے 4 بیٹرز نے ففٹیاں اسکور کیں۔ جیکب بیتھل 82، بین ڈکٹ 60، کپتان ہیری بروک 58 اور جو روٹ 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
منفرد ریکارڈ
اس میچ میں انگلش ٹیم نے منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ انگلش کرکٹ ٹیم ون ڈے کرکٹ میں بغیر کسی بیٹر کی جانب سے سنچری اسکور کیے، 400 رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے 9 بیلسٹک، 6 کروز میزائل اور 148 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، اماراتی وزارت دفاع
ماضی کا ریکارڈ توڑنا
اس سے قبل سنچری اسکور کیے بغیر ون ڈے میں کسی بھی ٹیم کے سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے پاس تھا، جس نے 2007 میں پاکستان کے خلاف 392 رنز اسکور کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی محکمہ خارجہ کی سابق ملازمہ نے لاکھوں ڈالر چوری کیے، لیکن کیا طریقہ اختیار کیا کہ کئی سال پکڑی نہ جا سکیں؟
ٹاپ بیٹرز کی کارکردگی
اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کے تمام ٹاپ 7 بیٹرز نے 30 یا اس سے زیادہ رنز بنائے۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی ون ڈے اننگز میں ٹاپ 7 بیٹرز نے 30 یا اس سے زائد رنز اسکور کیے ہوں۔
میچ کا نتیجہ
انگلینڈ کے 401 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم 27 ویں اوور میں 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں انگلش ٹیم نے میچ 238 رنز سے جیت کر 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔








