1 مئی جلاﺅ گھیراﺅ کیس: پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد، 42پر پہلے ہی لگ چکی
انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی کے جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: آسکر کی تقریب میں ہسپانوی اداکار کی ٹرمپ اور نیتن یاہو پر کڑی تنقید، فلسطین کے حق میں نعرہ لگادیا
ملزمان کی صحت جرم سے انکار
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ اس کیس میں 42 ملزمان پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی 2028 تک ریکوڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت
سماعت کی تاریخ
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا اور بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کا شیڈول کا اعلان
9 مئی کے واقعات
یاد رہے کہ 9 مئی کو بنی پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد تحریک انصاف نے ملک بھر میں پرتشدد احتجاج کیا تھا، جس میں حساس سرکاری تنصیبات اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
تخریب کاری کے واقعات
پی ٹی آئی کارکنوں نے جی ایچ کیو کے باہر بھی احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی، جبکہ جناح ہاﺅس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاو، اور متعدد سرکاری املاک کو نذر آتش کیا گیا تھا.








