وزیراعظم کا 4 ملکی دورہ مکمل، تاجکستان سے وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف کا 4 ملکی دورہ مکمل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اپنا 4 ملکی دورہ مکمل کر کے تاجکستان سے وطن واپس پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: اورکزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

آخری منزل: تاجکستان

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ، ایران، آذربائیجان کے بعد اپنے چار ملکی دورے کی آخری منزل تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے وطن واپس روانہ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر رب نواز کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا

الوداعی تقریب

دوشنبے ایئرپورٹ پر تاجک نائب وزیراعظم حکیم خلیق زادہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو الوداع کیا تھا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈز ٹیسٹ، بھارتی کھلاڑی ریشابھ پنت امپائر سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

تاجکستان میں دو طرفہ ملاقات

2 روزہ دورہ تاجکستان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمان سے دو طرفہ ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے تاجک صدر سے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے جنوبی ایشیائی خطے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

ماحولیاتی تبدیلی اور گلیشئیرز کے تحفظ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس دورے میں گلیشئیرز کے تحفظ پر دوشنبے میں منعقدہ اعلیٰ سطح کی عالمی کانفرنس میں شرکت کی، جہاں وزیراعظم نے شرکا کو ماحولیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات اور ماحولیاتی تبدیلی سے تحفظ اور گلیشئیرز کے تحفظ کے لئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کے بارے میں آگاہ کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...