چین نے ہر نازک وقت میں پاکستان کا چٹان کی مانند ساتھ دیا: احسن اقبال

پاک چین دوستی کا پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہے، چین نے ہر نازک وقت میں پاکستان کا چٹان کی مانند ساتھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی سکیم کے عازمین حج کی آگاہی کے لیے ہدایت نامہ جاری
چینی سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ
روز نامہ جنگ کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ کو مکمل طور پر قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، اہم کھلاڑی آؤٹ
گوادر کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ گوادر پورے خطے کےلئے خوشحالی کا دروازہ بنے گا، سی پیک پاکستان کی معاشی تبدیلی اور علاقائی انضمام کا انجن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، 5افراد جاں بحق
چینی سفیر کی تعریف
چینی سفیر نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سی پیک علاقائی فلیگ شپ منصوبہ ہے، احسن اقبال کی قیادت اور عزم قابل تعریف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
منصوبوں کی کامیابی کا عزم
احسن اقبال نے کہا کہ آئندہ جے سی سی اجلاس کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے پرعزم ہیں، اب ہم منصوبہ بندی سے کارکردگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
اگلے جے سی سی اجلاس کی تاریخ
پاک چین جے سی سی اجلاس جولائی 2025 میں ہوگا۔