وزیرِ اعظم کل کوئٹہ جائیں گے، صوبے کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا
وزیرِ اعظم کا کوئٹہ کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف کل 1 روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 3 خواجہ سراؤں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد، وزیر اعلیٰ نے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا
اہم جرگے میں شرکت
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران کوئٹہ میں ہونے والے اہم جرگے میں شرکت کریں گے۔ جرگے میں گورنر و وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراء، ارکانِ اسمبلی شریک ہوں گے۔ اس جرگے میں بلوچستان بھر سے قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
امن و امان پر تبادلہ خیال
ذرائع کے مطابق جرگے میں بلوچستان میں امن و امان سمیت مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال ہو گا اور صوبے کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا.








