ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
شکراداکریں کہ بدنظری جوبڑی شدت سے تھی اسکا اثرٹوٹ گیا ہے اب بھی ہو سکے تو دو بھوکوں کو کھانا کھلا دیں تاکہ آگے بڑھنے میں آسانیاں پیدا ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جرائم کی شرح میں 49 فیصد کمی ہوئی، پولیس کا دعویٰ
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
غصہ قابو میں رکھیں اور اپنے معاملات کو سپرد اللہ کر دیں وہی ہے جو ہر مشکل سے نکال دے گا اور جس بھی طرف سے پریشانیاں آ رہی ہیں وہ انشاءاللہ ختم کر دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کے پاکستان میں منعقد ہونے پر ملک کا وقار بلند ہوا ہے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اللہ اللہ کر کے آپ کا ستارہ بندش سے نکلا ہے۔ اب یہ تیزی سے بہتری کی جانب تو جائے گا مگر فائدہ وہی لوگ اٹھا سکتے ہیں جو فضول کام چھوڑ کر اس پر توجہ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی اداکارہ کے ہاں شادی کے سات سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
وراثت کے امور کے حوالے سے کوئی بات چل نکلے گی خواہشمند اس حوالے سے منزل کے قریب ہو رہے ہیں۔ اسی طرح خواتین کو بھی اب اپنا حق ملنے کا بہت امکان محسوس ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینل بنانے والی کمپنی Inverex نے پاکستان میں اپنی پہلی گاڑی لانچ کر دی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ٓآپ کیلئے ضروری ہے کہ خود کی حفاظت کریں۔ دل آنکھیں یہ بہت آزاد ہو رہی ہیں اندیشہ ہے کہ آپ کو کسی مشکل میں نہ ڈال دیں۔ فوری توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال میں مسافر ایئرپورٹ آنے سے پہلے کال سینٹر پر رجوع کریں: ترجمان پی آئی اے
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
مستقبل کے حوالے سے کچھ پلان بن سکے گا اور اس کیلئے کسی جانب سے رقم کی فراہمی کی اطلاع بھی ملے گی جو لوگ عرصہ دراز سے کام کی تلاش میں تھے ان کی بات بن جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ججز روسٹر اور ریگولر کاز لسٹ جاری
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ نے جس بھی کام کاآج پلان بنایا اُس پر سنجیدہ ہو جائیں کیونکہ اب مالی صورتحال بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہو جائیں گے بس بسم اللہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ نے جو بھی وقت گزارا ہے وہ بڑا مشکل تھا اب دوبارہ اچھے دن لوٹ کر آرہے ہیں اسلئے ان کی قدرکریں۔ جو بھی آفر ملے بسم اللہ کر کے ان کو پکڑ لیں تو اچھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انوار الحق بے اختیار وزیر اعظم، وہ کوئی PRO بھی نہیں لگا سکتے، سردار تنویر الیاس
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج بڑا اچھا اور اہم مددگار دن ہے۔ آپ کافی عرصے سے جس کوشش میں لگے ہوئے تھے اس میں کامیابی ملنے کا امکان ہے اور آپ کی ایک اُمید بھی اب بھر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخی کرپشن ہو رہی ہے، عوام حکومت کے ساتھ نہیں، لاوا پھٹنے کو ہے: محمد زبیر کھل کر بول پڑے
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ اپنے تمام خراب معاملات سے اب توبہ کر لیں اور سنجیدگی سے سیدھے راستے پر چلیں۔ صورتحال بڑی خراب ہے آپ کو کسی نقصان کے اندیشے کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا یہ خیال رہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہیز میں آیا زیور نہ دینا بہو کو مہنگا پڑ گیا، سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کالے ثابت ماش لے کر اس کو تین چھٹانک وزن کے ساتھ سفید کپڑے میں لپیٹ کر سات بار اپنے اوپر وار کر کے کیڑوں مکوڑوں کو ڈال دیں۔ آپ ہر طرح کی جکڑن سے آزاد ہوں گے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک خوشخبری ملنے کا دن ہے اور سِر سے بُرا بوجھ اتر جائے گا جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری یا بندش میں تھے آج دوپہر کے بعد زحل کے نکل جانے سے انشاءاللہ آزاد ہو جائیں گے۔








