دوسری شادی کرنے پر بیوی نے فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کردیا
شمالی وزیرستان میں شوہر کا قتل
میرانشاہ (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں بیوی نے فائرنگ کر کے دوسری شادی کرنے والے شوہر کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 1000 روپے کا نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل، سٹیٹ بینک نے بیان جاری کردیا
پولیس کی کارروائی
پولیس نے کہا کہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہو گئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
پس منظر
واضح رہے کہ مقتول نے کچھ دن قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔








