نوجوان لڑکی کے پیٹ میں درد، ہسپتال لے جایا گیا تو آپریشن کے دوران اندر سے کیا نکلا؟ ڈاکٹر بھی حیران

واقعہ کا تعارف
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت میں ڈاکٹر نے آپریشن کرکے کم عمر لڑکی کے پیٹ سے بالوں کا گُچھا نکال دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے 18 افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کی کارروائی معطل کر دی
موقع کا مقام
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے گاؤں برارا میں پیش آیا جہاں دسویں جماعت کی طالبہ بال کھانے کی عادت میں مبتلا تھی جس کے پیٹ سے 210 سینٹی میٹر لمبا بالوں کا گُچھا نکالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیر مینگل کا بیٹا قتل، پوتا زخمی
لڑکی کے پس منظر
لڑکی کا تعلق ایک کسان فیملی سے ہے جس کی مٹی، لکڑی، دھاگا اور بال وغیرہ جیسی چیزیں کھانے کی بہت ہی عجیب و غریب عادت تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مزہ تو تب ہے، جب حب الوطنی کا مظاہرہ دشمنوں کے سامنے کیا جائے، پاکستانی وکلاء اور صحافیوں کا وفد کانپور بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر انڈیا گیا۔
طبی صورتحال
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کو یہ عادت چھٹی جماعت میں دوسرے بچوں کو دیکھ کر پیدا ہوئی، پیٹ میں شدید درد اور الٹی کے باعث اسے اسپتال داخل کیا گیا جہاں ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے لڑکی کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے غلطیاں کیں، نئے پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کیلئے مضبوط پالیسیاں ناگزیر ہیں: نمائندہ آئی ایم ایف
ذہنی صحت کی خرابی
ڈاکٹروں نے اس عادت کی نشاندہی ایک ذہنی صحت کی خرابی کے طور پر کی ہے جسے پیکا کہا جاتا ہے، اس میں لوگ زبردستی غیر خوردنی اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔
سرجری کی تفصیلات
ڈاکٹرز نے بتایا کہ 2 گھنٹوں پر مشتمل سرجری کے بعد 210 سینٹی میٹر لمبا بالوں کا گُچھا نکالا گیا جو اب تک بالوں کو سب سے بڑا گُچھا ہے جب کہ اس سے قبل 180 سینٹی میٹر لمبا بالوں کا گُچھا ایک مریض کے پیٹ سے نکالا گیا تھا۔