ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ارشد ندیم کا شاندار کارنامہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد 43سال کردی
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کا جائزہ
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر کی تھرو کی، یاسر کی دوسری تھرو 75.39 میٹر کی رہی جب کہ تیسری کوشش میں یاسر سلطان نے 75.50 میٹر کی تھرو کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، ایران نے بڑی پیشکش کر دی
ارشد ندیم کی شاندار پرفارمنس
پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جب کہ دوسری کوشش میں ان کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، انہوں نے چوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو دھول چٹانے والے آپریشن پر فلم کا مطالبہ، ایئر وائس مارشل کے کردار کیلئے نام سامنے آگئے
فائنل میں نتیجہ
چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر موجود رہے جس کے بعد انہوں نے اپنی آخری تھرو 86.40 میٹر لمبی پھینکی اور بلآخر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: قانون سازی کا یہ طریقہ کار درست نہیں، مدت ملازمت میں اضافہ نہیں ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
مسابقتی کارکردگی
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرور کے فائنل مقابلے میں بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔
پچھلے کارنامے
واضح رہے کہ ارشد ندیم اس سے قبل پیرس اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرچکے ہیں۔