سونندا پشکر کیس: بلیک میل کرنے والا کون، کیا ششی تھرور کو عالمی سطح پر جھوٹ بولنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔۔۔؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

سونندا پشکر کیس کا تعارف
لاہور (طیبہ بخاری سے) سونندا پشکر کیس کیا ہے، اس کیس میں کس نے کس کو بلیک میل کیا اور کیا ششی تھرور کو عالمی سطح پر جھوٹ بولنے پر مجبور کیا جا رہا ہے؟ اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں اپوزیشن فورسز کی پیش قدمی، ایران بھی میدان میں، منصوبہ سامنے آگیا
کیس کے پس منظر
تفصیلات کے مطابق، ششی تھرور کی اہلیہ، سونندا پشکر کی موت کے بعد حکومتی اداروں کی سرپرستی میں ششی تھرور پر قتل اور ظلم کے الزامات عائد کیے گئے۔ بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے ششی تھرور پر زہر کے ذریعے قتل کا الزام لگایا۔ سبرامنیم سوامی کے ان الزامات کی بنیاد پر عدالت میں سیاسی نوعیت کی پی آئی ایل بھی دائر کی گئی۔ دہلی پولیس، جو بی جے پی سرکار کے ماتحت کام کرتی ہے، نے 2018 میں ششی تھرور کے خلاف 3,000 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں: فائلرز اور نان فائلرز کیلئے سوزوکی کلٹس کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی
ششی تھرور کا مؤقف
ششی تھرور نے بارہا یہ مؤقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف دائر کردہ مقدمہ محض بی جے پی کے سیاسی انتقام کا حصہ ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت سونندا پشکر کیس کو بطور بلیک میلنگ ٹول استعمال کر رہی ہے، بلیک میلنگ کے ذریعے ششی تھرور کو بھارت کی عالمی سطح پر جھوٹ بولنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائے موٹاپا ۔۔۔۔(مسکرائیے )
سیاسی تجزیے
سیاسی تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت کے زیرِ اثر، ششی تھرور کو برسوں عدالتی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔ بی جے پی نے سونندا پشکر کیس کو سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کیا تاکہ ششی تھرور کو خاموش کیا جا سکے۔